نواز شریف کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات

لاہور (پاک صحافت) صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز سے ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق، تجارت، آئی ٹی، تعلیم اور زراعت میں تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا کہ آسٹریلوی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر مکمل معاونت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ زراعت اور آئی ٹی کے شعبے میں آسٹریلیا کے تجربے سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف بلاول بھٹو

وزیراعظم سے حافظ نعیم، بلاول کی ملاقات، غزہ صورتحال پر اے پی سی بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے