نواز شریف کا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر گفتگو

ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحایت قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی جبکہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی صحت سے متعلق نواز شریف کو آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو مکمل صحت یابی تک آرام کا مشورہ دیا۔

واضح رہے کہ  ٹیلی فونک رابطے کے دوران ن لیگ کے قائد نواز شریف پ ڈی ایم سربراہ فضل الرحمان سے کہا کہ سیاست ہوتی رہے گی پہلے اپنی صحت پر توجہ دیں،آپ صحت یاب ہوجائیں پھر پی ڈی ایم کو مکمل فعال کریں گے۔ خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی خیریت دریافت کرنے پر نواز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے