نواز شریف کا علی موسی گیلانی کی جیت پر خوشی کا اظہار

نواز شریف علی موسی گیلانی

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیراعظم نواز شریف نے ملتان سے علی موسی گیلانی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے حالیہ ضمنی انتخابات میں این اے 157 ملتان سے پیپلز پارٹی کے رہنما علی موسیٰ گیلانی کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مشیر وزیراعظم ملک عبدالغفار ڈوگر کو ٹیلی فون کیا اور این اے 157 میں علی موسیٰ گیلانی کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر ملک عبدالغفار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا کہنا تھا لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے بہترین انتخابی مہم چلائی، ن لیگ نے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار علی موسیٰ گیلانی کو سپورٹ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے