نواز شریف کا استقبال، مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس آج ہو گا

مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان واپسی پر مسلم لیگ ن کے قائد، سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں پر مشاورت کے لیے ن لیگ کا اجلاس آج ہو گا۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ ن کے ورکرز اجلاس سے سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز خطاب کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس سابق رکنِ قومی اسمبلی ملک ریاض کے حلقے میں ہو گا۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنا بیانیہ پاکستان کے معاشی احیاء کے حوالے سے تشکیل دے گی اور اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیے سے گریز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ فیصلہ لندن میں پے در پے ہونے والی متعدد ملاقاتوں کے دوران کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے بارے میں 21 اکتوبر کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے