مریم نواز

نواز شریف پارٹی کے ہر کارکن کے دل میں بستے ہیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف پارٹی کے ہر کارکن کے دل میں بستے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ میں پارٹی کے ہر کارکن کو سلام پیش کرتی ہوں کہ انہوں نے ن لیگ پر ہمیشہ اعتماد کیا اور اس کا ساتھ دیا، منتخب ہونے والے تمام افراد کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ کارکنوں کے چٹان کی طرح ساتھ دینے پرہی پارٹی آج انتہائی مضبوط ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ دل کی گہرائیوں سے میں شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے ہمیشہ ہی نوازشریف کو اپنا صدر مانا ہے، ملک کی ڈوبتی کشتی کو شہباز شریف نے ہی سہارا دیا، جب حکومت سنبھالی تو پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا۔ شہباز شریف نے کبھی کوئی فیصلہ نواز شریف کے مشورے کے بغیر نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے نو سال نکال دیں تو ملک میں صرف کھنڈرات ہی بچتے ہیں، نواز شریف نے انتھک محنت سے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، نواز شریف نے کبھی قوم کو توڑ پھوڑ یا جلاو گھیراو کا درس نہیں دیا، ن لیگ نے کبھی روتے ہوئے اپنی مشکلات کا تذکرہ نہیں کیا۔

نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے واپس جاچکے ہیں، جبکہ ن لیگ میں رہنما کیا کسی کارکن نے پارٹی کو نہیں چھوڑا۔ نواز شریف اس ملک کا بیٹا ہے اس نے کبھی ملک اور اس کے عوام کو دھوکہ دینے کا نہیں سوچا، میرے والد نے میرا ہاتھ پکڑ کر جیل میں قدم رکھا مگر اپنے کارکنوں پر آنچ نہیں آنے دی۔

یہ بھی پڑھیں

جرائم کیخلاف ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر بنانا چاہتے ہیں، محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جرائم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے