نواز شریف نے دورہ بلوچستان کی درخواست قبول کرلی، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

(پاک صحافت) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے بلوچستان کا دورہ کرنے کی درخواست قبول کرلی ہے۔ نواز شریف جاتی امرا لاہور میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اسے سیاسی طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بے گناہوں کا قتل قابل مذمت ہے، نواز شریف نے بلوچستان کا دورہ کرنے کی ہماری درخواست قبول کرلی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ نواز شریف اور دیگر قیادت نے روایت کے مطابق ہمارا استقبال کیا۔

اُن کا کہنا تھاکہ ہم نے نواز شریف کو کہا کہ بلوچستان کی صورتحال پر آپ کا کردار بہت اہم ہے، بلوچستان کے سیاسی معاملات پر ہم نے تفصیل کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ اس موقع پر ن لیگی رہنما سعد رفیق نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نواز شریف سے اپنا سیاسی کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے