نوازشریف

نواز شریف ایک بار پھر مسلم لیگ ن کے صدر منتخب

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم نواز شریف چھ سال بعد دوبارہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے کاغذات نامزدگی آزادکشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے بھی جمع کرائے گئے۔ سندھ سے مسلم لیگ ن کے صدر بشیر میمن، خیبرپختونخوا سے امیر مقام اور بلوچستان سے سردار یعقوب نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

بعد ازاں نواز شریف کے پارٹی صدر کے کاغذات منظور کر لیے گئے اور وہ بلامقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر منتخب ہوگئے۔

یار رپے کہ مسلم لیگ ن کے سابق صدر شہباز شریف کے مستعفی ہونے کے بعد نئے صدر کے انتخاب کے لیے الیکشن ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواحکومت کی صوبے میں رٹ ختم ہو چکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے