نواز شریف اور ن لیگ کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ الیکشن سے قبل ہونا چاہئے، طلال چوہدری

طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ  جو زیادتیاں نواز شریف اور ن لیگ کے ساتھ ہوئیں ان کا ازالہ الیکشن سے قبل ہونا چاہیے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے الیکشن سے قبل نواز شریف اور پارٹی کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے ازالے کا مطالبہ کر دیا ہے۔  خیال رہے کہ اس موقع پر طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے متفقہ نام جلد سامنے آئے گا۔

واضح رہے کہ طلال چوہدری نے مزید کہا کہ تمام معاملات میں اتحادیوں میں مشاورت ہوتی ہے، ہر فیصلے پر اتحادیوں کے تحفظات دور کیے گئے ہیں، جس نے جو کیا ہو اسے اس کا انجام بھگتنا چاہیے۔ دوسری جانب وزیر اعظم کے مشیر اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ سب جماعتیں متفق ہیں کہ الیکشن ایک وقت میں ہونا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے