نواز شریف

نواز شریف اور مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور قائد ن لیگ نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں مری ڈویلپمنٹ پلان کی منظوری دیدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں مال روڈ پر مری کے قدرتی مناظر میں حائل ہائی رائز ہوٹل بلڈنگ ہٹانے اور ٹورسٹ گلاس ٹرین کے لئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں جی پی او چوک سے ہوٹل متبادل مقام پر منتقل کرنے کی تجویز پر اتفاق ہوا۔ مال روڈ پر قدیمی عمارتوں کی یکساں صورت، سائن اور کلر اسکیم نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اہم اجلاس میں راولپنڈی تا مری ٹورسٹ گلاس ٹرین پراجیکٹ کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے قدیمی نام بحال کرنے کے لئے فوری قانون سازی کی ہدایت کی۔ انھوں نے ہر شہر میں تاریخ اور روایات سے مناسبت سے یادگار لگانے کی ہدایت کی۔ قائد ن لیگ نواز شریف نے کہا کہ غریب آدمی کو تنگ نہ کیا جائے، حکومت اسٹال خود لگا کر دے۔

وزیراعلی مریم نواز نے کہا مری شہر پہلے سے بہت بہتر ہو چکا ہے۔ عوام کے لئے بہترین بنائیں گے۔ مری میں پارکنگ یارڈ کے لئے مختلف تجاویز اور سفارشات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

پولیس چوکی

پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا بھاری ہتھیاروں سے حملہ، 2 اہلکار جاں بحق

خیبر (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں تختہ بیگ چوکی پر دہشت گردوں نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے