نواز شریف اور زرداری کا پہلا ٹیلی فونک رابطہ

نوازشریف زرداری

لاہور (پاک صحافت) لندن سے واپسی کے بعد پہلی مرتبہ نواز شریف اور پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان جلد ملاقات کرنے پر اتفاق ہوا ہے، دونوں رہنما نے ریاست کو بچانے کے لیے مل کر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے نواز شریف کو وطن واپسی پر مبارک باد پیش کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے معاشی مشکلات اور عوام کو ریلیف دینےکے لیے اہم فیصلےکرنے پر بھی اتفاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے