نواز اور شہباز کیساتھ ملکر معیشت سنبھالیں گے۔ جہانگیر ترین

جہانگیر ترین

ملتان (پاک صحافت) جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کیساتھ ملکر معیشت سنبھالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے ملتان میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت بڑھے گی تو ملک ترقی کرے گا، جو کچھ میرے بس میں ہوا میں کروں گا۔

جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ  کہ معیشت سنبھلے گی تو کاروبار چلے گا، روس اور چین کو معیشت نے ہی بنایا۔ الیکشن پانچ سال بعد آتا ہے، ووٹ کی طاقت عوام کے پاس ہے، ایماندار لوگوں کو ووٹ دیں گے تو ملک کی قسمت بدل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے ووٹرز کیساتھ رہوں گا ان کو سنبھالوں گا، حلقہ این اے 149 کو ملک کا بہترین حلقہ بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے