لاہور (پاک صحافت) نوازشریف کے ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے پر مریم نواز نے ردعمل دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پارٹی قائد نوازشریف کے ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے پر ردعمل دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری پیغام میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب انسان ظلم سہنے کے باوجود اپنے معاملات اللہ تعالی کے سپرد کر دیتا ہے تو وہ پوری دنیا کے سامنے انسان کو کس طرح سُرخرو کرتا ہے، یہ اس کی ایک مثال ہے! شکر الحمدُللہ!
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو ایون فیلڈ ریفرنس سے بری کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب نے سنایا ہے۔
Short Link
Copied