دبئی (پاک صحافت) نواز شریف کی پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے مختلف شخصیات اور وفود سے ملاقاتیں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ کئی روز سے دبئی میں قیام پذیر ہیں اور انہوں نے فیملی کے افراد کے ساتھ عید بھی دبئی میں ہی منائی، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی دبئی میں اپنے والد کے ساتھ موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق عید کے دوسرے روز نواز شریف نے پیٹرولیم سیکٹر سے وابستہ غیرملکی وفود سے ملاقات کی، ملاقات میں معاشی نظام کی بہتری کے لیے آئل سیکٹر میں سرمایہ کاری پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں پیٹرولیم مصنوعات میں استحکام سے ملکی معیشت میں بہتری لانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی دوست ممالک کی طرف سے معاشی سرگرمی اور سرمایہ کاری پر نواز شریف کے ساتھ تبادلہ خیال جاری ہے۔
Short Link
Copied