لاہور (پاک صحافت) نوازشریف کی وطن واپسی کے متعلق مشاورت کیلئے شہبازشریف کی آج لندن روانگی متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کب واپس آئیں گے، اس حوالے سے اہم مشاورت کیلئے شہباز شریف کی آج لندن روانگی متوقع ہے۔ شہباز شریف کی لندن میں دیگر سیاسی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق وہ نوازشریف سے بھی ملیں گے جس کے دوران وطن واپسی کیلئے مناسب وقت اور قانونی معاملات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔
شہباز شریف کے دورہ لندن کے دوران قانونی ٹیم نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق قانونی موشگافیوں پر بریفنگ دے گی۔ ملاقات میں سابق وفاقی وزرا بھی شریک ہوں گے۔