لندن (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں ن لیگ کی اہم بیٹھک جاری ہے اور شہباز شریف، نوازشریف سے ملاقات کیلئے حسن نواز کے دفتر پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے مشورے کیلئے بلایا اس لیے آیا ہوں، گوجرانوالا میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی نہ گوجرانوالا گیا ہوں۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے اور ن لیگ نے ان کے فقید المثال استقبال کا اعلان کر رکھا ہے۔
Short Link
Copied