نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو واپس2017 والے ٹریک پر لے کر جائیں گے۔ رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ

ملتان (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ 21 اکتوبر کو نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو واپس2017 والے ٹریک پر لے کر جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں ہر سطح پر ن لیگ موجود ہے، مریم نواز نے پارٹی کے ورکرز کو بہت متحرک کیا ہے، اٹک سے لے کر راجن پور تک ہمارے عہدیدار اور کارکن موجود ہیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے پاکستان کو پہلے بھی بحرانوں سے نکالا، موجودہ حالات میں عام آدمی کی زندگی بہت مشکلات میں ہے۔ بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستانی قوم پریشان تھی، نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے یہ خوف ختم کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 20، 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نوازشریف نے ختم کی، ملک میں دہشتگردی تھی، اغوا برائے تاوان تھا، ن لیگ نے خود کو پیش کیا۔ نواز شریف نے کہا میری جماعت پر اعتماد کریں، لوڈ شیڈنگ سے نجات دلاؤں گا، 12 سال بعد بھی نواز شریف نے ہی ملک کو سنبھالا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے