لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کا مستقبل روشن کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ الیکشن ہم نے عوام اور ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لیے لڑنا ہے۔
شہباز شریف نے سابق رکن قومی اسمبلی احسان الحق باجوہ سے ملاقات کی جس دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ معیشت بحال کرنی ہے اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کا مستقبل روشن کریں گے، ملک سے مہنگائی کے اندھیرے دور کریں گے۔
Short Link
Copied