اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی صحت اور زندگی کے متعلق کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور ان کی واپسی کا فیصلہ ڈاکٹرز کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آر ٹی ایس اور چوری شدہ الیکشن کی پیداوار حکومت سیاسی رہنمائوں کی صحت پہ سیاست کر کے خوش ہوتی ہے۔ نواز شریف کی واپسی کا فیصلہ ڈاکٹرز ان کے صحت مند ہونے پر کریں گے۔
شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کے جھوٹ بولنے سے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی حقیقت نہیں بدل سکتی۔ پوری پارٹی اور پاکستانی قوم کا فیصلہ ہے کہ نواز شریف کی صحت اور زندگی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی سے پریشان ہیں اور کرپٹ حکومت نواز شریف کی صحت پہ سیاست کر رہی ہے۔
Short Link
Copied