نوازشریف کی زیر صدارت (ن) لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، انتخابی امیدواروں کے انٹرویوز

نوازشریف

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں انتخابی امیدواروں کے انٹرویوز لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس سابق وزیراعظم نوازشریف کی سربراہی میں ہوا جس میں سرگودھا، خوشاب، بھکر اور میانوالی کے امیدواران کی ٹکٹوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سرگودھا سے قومی اسمبلی کی 5، خوشاب، میانوالی اور بھکر سے 2، 2 نشستیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے