بلاول بھٹو

نوازشریف کیوں چیلنج سے ڈر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو

راولپنڈی (پاک صحافت) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نوازشریف کیوں چیلنج سے ڈر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت اور تقسیم کی سیاست کی وجہ سے بھائی بھائی سے لڑرہا ہے، ملک میں تقسیم کی سیاست کی جارہی ہے، نفرت اور تقسیم کی سیاست کی وجہ سے پاکستان کو نقصان ہو رہا۔ اتحادی حکومت سے پہلے پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم سے نکالا گیا، ہم نیک نیت کے ساتھ اکٹھے ہوئے تھے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ میری نیت تھی کہ تمام سیاسی پارٹیاں مل کر پاکستان میں کام کریں، معاشی، سیاسی بحران تھا، پاکستان دنیا میں اکیلا ہوگیا تھا۔ میں نے میاں صاحب کو چیلنج کیا، میاں صاحب سامنے نہیں آرہے، تمام جمہوری معاشروں میں ڈیبیٹ کی روایت ہے میں نے چیلنج دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے چیلنج دیا تو چھوٹے میاں صاحب نے سندھ آنے کو کہا، میں نے چیلنج قبول کیا، میاں صاحب کیوں ہمارے چیلنج سے ڈر رہے ہیں، کیا کبھی پنجاب میں بزدل لوگوں کو منتخب کرایا ہے، پنجاب کے لوگ ہمیشہ بہادر اور دلیر لوگوں کا ساتھ دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے