حسن ابدال (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے خلاف ہر قسم کے احتجاجی مظاہرے حلال تھے جبکہ اب عمران خان کے خلاف مظاہرے حرام کیسے ہوسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو چاہیے کہ ٹی ایل پی کے مسئلے کو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرے، مظاہرین کیخلاف طاقت کا استعمال کرنے سے گریز کرے۔
مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ایل پی مذہبی جماعت ضرور ہے لیکن انتہا پسند نہیں۔ کے پی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ جو حکومت خود دھاندلی کی پیداوار ہو اس کی زیر نگرانی ہونے والے انتخابات کو کیسے قبول کیا جا سکتا ہے۔
Short Link
Copied