لندن (پاک صحافت) نواز شریف نے گزشتہ دنوں داسو میں چینی انجینئرز پر ہونے والے دھماکے اور افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کے واقعات کی مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے داسو میں چینی انجینئرز پر حملے اور افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا پر تشویش کا اظہار کیا اور شدید الفاظ میں دونوں ناخوشگوار واقعات کی مذمت کی ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ جو امن پاکستان میں ہم نے بڑی محنت سے اپنے دور میں حاصل کیا تھا وہ سلیکٹڈ کی نا اہلی اور سلیکٹرز کی اصل فرائض سے غفلت کی نذر ہو رہا ہے۔
Short Link
Copied