لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اقتدار سے نکال کر عمران خان کو قوم پر مسلط کرنا سب سے بڑی سازش تھی جو اب بے نقاب ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کونکال کرعمران کومسلط کرنا سازش تھی جسکی جڑیں پانامہ مڈل ایسٹ اور مغرب تک پھیلی تھیں۔
رہنما ن لیگ خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا ہے کہ تبدیلی کے نام پر عمران مافیا نے قومی اداروں کو تباہ کیا ہے۔ آئین، نظام عدل اور معیشت کو بلڈوز کیا گیا، جوکرز کی حکمرانی پر عدم اعتماد لازم تھا۔ نااہل و نالائق وزیراعظم اور حکومت کو اب کوئی نہیں بچا سکتا۔