اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو اڈیالہ بھیجنے والے چیئرمین پی ٹی آئی آج کدھر ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو اڈیالہ بھیجنے والے، گانے اور ناچنے والے، آج کدھر ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کدھر ہے؟۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا ہے کہ تمہارے ساتھ ہے کون؟ آس پاس دیکھو، اللہ سے معافی مانگو۔ انہوں نواز شریف کی گرفتاری کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پرانی تصویر بھی شیئر کی اور نام لیے بغیر شاہ محمود قریشی پر طنز کیا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ان میں جو شخص بظاہر آج پی ٹی آئی چیئرمین کے ساتھ ہے اس کا DNA چیک کروا لو، دو نمبر نکلے گا۔
Short Link
Copied