شہباز شریف

نوازشریف کو اقتدار سے نہیں بلکہ عوام کو خوشحالی سے محروم کیا گیا۔ شہباز شریف

لندن (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو اقتدار سے نہیں بلکہ عوام کو خوشحالی سے محروم کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر ن لیگ و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا پاکستان نوازشریف کی واپسی کا منتظر ہے، نواز شریف کی واپسی کے بعد دوبارہ ترقی کا سفر شروع ہوگا۔ ترقی کا تسلسل 2018ء کے جھرلو الیکشن سے توڑا گیا، نوازشریف کو سازش کے تحت اقتدار سے محروم کیا گیا۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، 2018ء کا جھرلو الیکشن نہ ہوتا تو آج پاکستان ترقی کے میدان میں بہت آگے ہوتا۔ نوازشریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، نوازشریف کو ایٹمی دھماکے نہ کرنے پر 5 ارب ڈالر کی آفر کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کر کے کہا پہلے پاکستان کا مفاد ہے۔ الیکشن سے متعلق بولے نئی مردم شماری کے تحت الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں

مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمان کی پختونخوا میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صوبہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے