لاہور (پاک صحافت) نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون پر آصف زرداری سے دبئی میں ہونے والی ملاقات کی تفصیلات بتا دیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کر کے دبئی میں آصف زرداری سے ہونے والی ملاقات سے متعلق اعتماد میں لیا۔ سابق وزیراعظم نے ٹیلی فونک گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کرائی کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ نگران سیٹ اپ سے متعلق بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔
انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کیا کہ آصف زرداری سے نگران وزیراعظم کے ناموں پر مشاورت جاری ہے، وزیراعظم شہباز شریف کو اتحادی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس بلانے کی بھی ہدایت کی ہے۔