لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پارٹی کو فعال بنانے کے لئے چاروں صوبوں کا دورہ کروں گا۔
نواز شریف نے کہا ہے کہ شہبازشریف اور مریم نواز عوامی مسائل کے حل اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں۔جلد کراچی کا دورہ کروں گا۔سندھ میں بھی مسلم لیگ ن کی مضبوطی پر توجہ دی جائے گی۔ عوامی مسائل کا احساس ہے اور عوام کی خدمت میرا مشن ہے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف اور مریم دونوں سے کہا ہے کہ جتنا ممکن ہو غریب عوام کو ریلیف دیں۔ ایک اناڑی کو ملک پر مسلط کرکے جو تجربہ کیا گیا اس سے تباہی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ایسے تجربات سے ملک کا نقصان ہوا۔ ہماری حکومت چلنے دی جاتی تو آج ملک کا یہ حال نہ ہوتا بلکہ عوام خوشحال ہوتے۔
Short Link
Copied