نوازشریف کا رانا ثناءاللہ سے ٹیلیفونک رابطہ، اہم ہدایات جاری

نوازشریف رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کا رانا ثناءاللہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے اہم ہدایات دے دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، رانا ثناءاللہ نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے معاملے پر آئینی و قانونی آپشنز پر بریفنگ دی، نوازشریف نے اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کیلئے ہر ممکن اقدام کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کی جانب سے وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کا امکان ہے، تحریک عدم اعتماد پر آج ہی ارکان کے دستخط کرا لئے جائیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کی اجازت کے بعد عدم اعتماد جمع کرائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے