نوازشریف مذاکرات کیلئے 9 مئی پر معافی مانگنے کا مطالبہ کریں گے۔ جاوید لطیف

جاوید لطیف

لاہور (پاک صحافت) رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نوازشریف مذاکرات کے لیے 9 مئی پر معافی مانگنے کا مطالبہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کے الیکشن میں ارینجمنٹ کے ذریعے حکومت بنوائی گئی، جہاں سے جو امیدوار پسند آیا اسے جتوایا گیا۔ آٹھ فروری کے الیکشن میں کسی جماعت کی اکثریت نہیں تھی، الیکشن کے دس دن بعد میری شہبازشریف سے ملاقات ہوئی، شہبازشریف نے کہا ہمیں مرکز میں حکومت نہیں بنانی چاہیے۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت بنوانے میں انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کا کردار تھا، جب عمران خان نے انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کا مفاد چھوڑا تو عدم اعتماد ہوگیا، پی ٹی آئی حکومت کے خلاف عدم اعتماد نہیں لانی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ آٹھ فروری کے الیکشن میں بھی فیض حمید کے ذریعے سہولت کاری کی گئی، فیض حمید اکیلے سہولت کاری نہیں کرسکتے تھے، میں کیسے مان لوں فیض حمید سب کچھ کررہے تھے اور باجوہ کو علم نہ ہو؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ اس وقت کی عدلیہ بھی شامل تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ فیض حمید سے رابطے میں تھے انہیں بھی کٹہرے میں لانا چاہیے، جنرل باجوہ کو علم تھا نوازشریف ایکسٹنشن نہیں دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے