نوازشریف مخلص، زیرک، بردبار اور محب وطن سیاسی رہنما ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی

ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے نواز شریف کو مسلم لیگ ن کا بلامقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کےلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ نواز شریف کا بطور صدر مسلم لیگ ن انتخاب ملکی تعمیر و ترقی کے لیے نیک شگون ہوگا۔ نواز شریف کی مدبرانہ قیادت میں مسلم لیگ ن مزید فعال ہوگی، سابق وزیراعظم نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے۔ انہوں نے ملکی مفادات کی خاطر کٹھن فیصلے کیے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مزید کہا کہ نواز شریف نے بین الاقوامی دباؤ کے باوجود ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کا فیصلہ کیا۔ نواز شریف کی قیادت میں مواصلات کے شعبے نے سب سے زیادہ ترقی کی، پاکستان میں موٹرویز کے جال بچھانے کا سہرا نواز شریف کو جاتا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے دیگر قائدین کی کامیابیوں کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے