لندن (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےلندن میں ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما کامران ٹیسوری، نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات کیلئے لندن میں حسن نواز کے دفتر پہنچے تو شہباز شریف نے استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران سیاسی رہنماوں میں ملکی سیاسی صورت حال، بجلی اور پیٹرولیم کے نرخوں میں حالیہ اضافہ اور بڑھتے عوامی احتجاج کے علاوہ نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔
یاد رہے کہ شہباز شریف کے علاوہ حسن نواز، سلمان شہباز اور اسحاق ڈار بھی ملاقات میں موجود تھے۔
Short Link
Copied