لاہور (پاک صحافت) نوازشریف سے شہبازشریف نے ملاقات کی ہے جس میں آئندہ الیکشن اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے پارٹی صدر شہباز شریف نے ملاقات کی جس کے دوران آئندہ الیکشن اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے۔
دونوں سابق وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات میں عام انتخابات سے متعلق پارٹی کی حکمت عملی پر گفتگو ہوئی۔ شہباز شریف جب ملاقات کیلئے آئے تو نوازشریف سے بغل گیر ہوئے۔
شہباز شریف نے نوازشریف کو ایون فیلڈ کیس سے بری ہونے پر مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے مریم نواز کو بھی مبارکباد پیش کی۔