خواجہ آصف

نوازشریف جس وقت چاہیں ملک آسکتے ہیں۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف جس وقت چاہیں ملک آسکتے ہیں، انہیں کوئی نہیں روک سکتا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی غیر سیاسی ملاقات نہیں ہوتی، ساری ملاقاتیں سیاسی ہیں۔ میری ایک دو ملاقاتیں پرانی شناسائی کی وجہ سے ہوئی ہیں، عمران خان نے اپنے ساتھیوں کو آسرا دینے کےلیے مذاکرات کی بات کی ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی قائد نواز شریف کو عمران خان کی اجازت کی ضرورت نہیں، آئین و قانون ہمیں اجازت دیتا ہے کہ ہم جلد الیکشن کرانا چاہیں تو کرا سکتے ہیں، الیکشن وقت پر ہوں گے، کوئی شک شبہ کی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان دھرنا، اسلام آباد پر چڑھائی سے بلیک میل کرنا چاہتے ہیں تو ہم بلیک میل نہیں ہوں گے۔ فیصلے ہماری مرضی سے بھی نہیں ہوں گے، آئین اور قانون کے مطابق ہوں گے، پانچ نام آئیں گے، وزیراعظم شہباز شریف نے ان ناموں میں سے انتخاب کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کوئی شک نہیں یہ مشکل بجٹ تھا، وزیر مملکت خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ کوئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے