نوازشریف اور مریم نواز جنیوا سے لندن پہنچ گئے

نوازشریف مریم نواز

لندن (پاک صحافت) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز جنیوا سے واپس لندن پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سوئٹزرلینڈ کے شہر جینیوا سے لندن واپس پہنچ گئے ہیں۔ نواز شریف 4 جنوری کو مریم نواز کے ہمراہ جینیوا گئے تھے۔ جہاں انہوں نے اہم ملاقاتیں بھی کیں۔

ذرائع کے مطابق جینیوا میں مریم نواز کی گلے کی سرجری ہوئی ہے جس کے بعد وہ روبصحت ہیں۔ اور آج اپنے والد کے ہمراہ لندن پہنچ گئی ہیں۔ جنیوا میں میاں نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے