ملک احمد خان

نوازشریف اور جنرل باجوہ کی ملاقات تو کیا بات چیت بھی نہیں ہوئی۔ محمد احمد خان

لاہور (پاک صحافت) محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور جنرل باجوہ کی ملاقات تو کیا بات چیت بھی نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے محمد زبیر کے بیان کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دونوں کی ملاقات ہوئی تو امیگریشن میں ریکارڈ تو ہوگا۔ محمد زبیر عمر نے شوشا چھوڑا اور قد سے بڑھ کر بات کی ہے، ان سے اس طرح کی بات کی توقع نہیں تھی، ان کی باتیں بے بنیاد ہیں محمد زبیر کے پاس تفصیلات ہیں تو سامنے لیکر آئیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلیوں میں مسائل کا حل ہونا چاہیے پوائنٹ اسکورنگ نہیں، پہلے بھی دہشتگردی کے خطرات سامنے آئے اور سانحہ اے پی ایس ہوا تو نیشنل ایکشن پلان کے معاملات کو منظور کیا گیا۔

واضح رہے کہ 21 جون کو مسلم لیگ (ن) کے سابق ترجمان محمد زبیر کی جانب سے عمران خان کی حکومت ختم کرنے سے پہلے جنرل باجوہ اور نوازشریف سے لندن میں ملاقات سے متعلق دعوی سامنے آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

کوئی شک نہیں یہ مشکل بجٹ تھا، وزیر مملکت خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ کوئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے