نواب شاہ ٹرین حادثے کے ہر پہلو کو دیکھا جارہا ہے۔ وزیر ریلوے

خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نواب شاہ ٹرین حادثے کے ہر پہلو کو دیکھا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ انہوں نے صوبائی حکومت سے درخواست کی ہے کہ متوفیان کی لسٹ فوری جاری کرے تاکہ مسافروں کے اہل خانہ کو فوری تفصیلات مل سکیں۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کے علاج کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں می زخمیوں کو بہترین علاج مہیا کیا جارہا ہے۔ حادثے تخریب کاری ہونے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے ہر پہلو کو دیکھا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جائزہ لینا پڑے گا کہ حادثے کی اصل وجہ کیا تھی، ان کے مطابق ٹرین ڈرائیور کا کہنا ہے کہ وہ 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ریل چلا رہا تھا۔

یاد رہے کہ کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس حادثے میں 28 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس سرہاری ریلوے سٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے