نفرت، تفرقہ بازی کی سیاست عمران خان کی ذہنی صورتحال بیان کرر ہی ہے، شہباز شریف

شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر  شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نفرت، تفرقہ بازی کی سیاست عمران خان کی ذہنی صورتحال بیان کرر ہی ہے۔ شہباز شریف کا کہناہے کہ عمران خان سے ان کے اعمال کا حساب لیا  جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم  لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا  کہ عمران خان سے ان کے اعمال کا حساب لیا  جائیگا۔ خیال رہے کہ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز نواز شریف کے دفتر پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کا حملہ قابل مذمت ہے۔

واضح رہے کہ لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے دفتر پر حملہ ہوا ہے جس میں پارٹی کارکنان زخمی ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15 سے 20 افراد نے نواز شریف کے دفتر پر حملہ کیا تھا جنہوں نے چہروں پر ماسک پہنا ہوا تھا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے