(پاک صحافت) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نجی شعبے کی طرح سرکاری اداروں میں بھی جدت لانے کی ضرورت ہے۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ اسلام آباد 40 مڈکیریئر منیجمنٹ کورس کی سرٹیفکیٹ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تربیتی کورس آپ کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے تیار کرتا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ملک و قوم کے مستقبل کی باگ ڈور آپ کے ہاتھ میں ہے، آپ ملک و قوم کی تعمیر کے عمل کا مرکزی حصہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ جیسے سرکاری افسران ملک و قوم کا مستقبل ہیں، عوام اور آپ کے درمیان فاصلے کم ہونے چاہئیں، یہ تربیتی عمل کے کورسز وقت کی ضرورت بھی ہیں۔
Short Link
Copied