لاہور (پاک صحافت) رانا مشہود کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہی کی ٹانگیں چند دنوں میں ہی ڈگمگا گئی ہیں پنجاب میں جلد دوبارہ ن لیگ کی حکومت قائم ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی کے پاؤں سے زمین کھسک چکی ہے، پنجاب بہت جلد مسلم لیگ ن کے پاس آنے والا ہے۔ ق لیگ کے متعد ارکان ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔
رانا مشہود کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مقدمے بھی جھوٹ کی بنیاد پر کھڑے ہیں، ڈپٹی سپیکر پر حملہ یہ لوگ کریں اور جھوٹے مقدمے ہمارے خلاف درج کرائے جاتے ہیں، ہم شامل تفتیش ہونے آئے تھے لیکن انہوں نے انکار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تو عمران خان کی سیلاب متاثرین کے ساتھ دشمنی بھی سب کے سامنے آشکار ہوچکی ہے۔
Short Link
Copied