نثار کھوڑو

نثار کھوڑو پی اے سی چیئرمین سندھ منتخب

کراچی (پاک صحافت) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو سندھ اسمبلی کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔ سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں کمیٹی کے اراکین نے نثار کھوڑو کو پی اے سی کا چیئرمین منتخب کیا۔

پیر کو سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں پی اے سی کے پہلے اجلاس میں کمیٹی کے رکن مخدوم فخرالزمان نے نثار کھوڑو کو پی اے سی چیئرمین منتخب کرنے کے لیے تجویز پیش کی جس کی تمام اراکین نے تائید کی۔ پی اے سی کے تمام اراکین نے حق میں ووٹ دے کر نثار کھوڑو کو سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا پارلیمانی آئینی مدت کے لیے بلامقابلہ چیئرمین منتخب کر لیا۔ سندھ اسمبلی کی 7 اراکین پر مشتمل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اراکین میں نثار کھوڑو سمیت پیپلز پارٹی کے محمد قاسم سومرو، سعدیہ جاوید، سید فرخ احمد شاہ، مخدوم فخرالزمان، خرم کریم سومرو اور سنی اتحاد کونسل کے محمد ریحان راجپوت شامل ہیں۔

اجلاس میں صوبائی وزیر قانون، پارلیامانی و داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے بھی شرکت کی۔ بعد ازاں پی اے سی کے نو منتخب چیئرمین سندھ نثار کھوڑو نے اجلاس سے خطاب کے کہا کہ پی اے سی چیئرمین نامزد کرنے پر پارٹی قیادت کا شکر گزار ہوں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سندھ کے تمام محکموں میں اخراجات اور فنڈز کے استعمال پر مانیٹرنگ رکھے گی۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ عوام کے ٹیکس کے پیسے عوام کی بہتری اور عوامی مفاد میں خرچ ہونے چاہئیں، جس محکمے میں سرں نگی وہاں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نوٹس لے کر کارروائی کی سفارش کرے گی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سرکاری خزانے کے غیر قانونی استعمال اور سرکاری فنڈز میں بے قائدگیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے