محمد اورنگزیب

نان فائلرز کا بیرون ملک جانا مشکل ہوگیا، وضاحت دینے کا موقع دیا جائے گا۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس کے نان فائلرز کو بیرون ملک سفر سے روکنے سے پہلے اپنی پوزیشن واضح کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کے سیکشن 116 کے تحت نان فائلرز کے غیرملکی اثانوں کے ڈکلیئر ہونے اور ان کے شریک حیات کے اثاثوں پر وضاحت حاصل کی جائے گی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) دیکھے گا کہ آیا نان فائلرز کی دیر سے ریٹرن فائل کرنے کی عادت تو نہیں ہے، چنانچہ اس کے مطابق انہیں جرمانہ کیا جائے گا، نان فائلرز اگر مقررہ تاریخ کے اندر ایک بار بھی انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرواتا تو جرمانے کی رقم میں اضافہ کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

مجلس

پاکستان کی پارلیمنٹ نے اسلام آباد کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت کی مذمت کی

پاک صحافت پاکستان کی پارلیمنٹ کے اراکین نے ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے امریکی کانگریس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے