نام نہاد لانگ مارچ مکمل ناکام ہوچکا ہے۔ رضا ربانی

رضا ربانی

ملتان (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی کا کہنا ہے کہ نام نہاد لانگ مارچ مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ کو تو اب چھوڑ ہی دیں، گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی اب ضرورت ہے جبکہ گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ سے چارٹر آف ڈیموکریسی ٹو وجود میں آسکے گی۔

رہنما پی پی پی سینیٹر رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت مہنگائی کا سیلاب ہے، ملک کو جس حالت میں چھوڑ کر گئے تھے اب یہ حکومت کا کام ہے وہ ملک کو دلدل سے نکالے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن اپنے آئینی مقررہ وقت پر ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے