اسلام آباد (پاک صحافت) نامزد چیف جسٹس یحیی آفریدی کی تقریب حلف برداری کا شیڈول جاری ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق نامزد چیف جسٹس کی حلف برداری تقریب ہفتے کی صبح 11 بجے ایوان صدر میں ہوگی، صدر مملکت آصف علی زرداری نامزد چیف جسٹس سے حلف لیں گے۔
حلف برداری تقریب کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، تقریب میں شرکت کے لیے مہمانوں کو دعوت نامے بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔
Short Link
Copied