ناصر شاہ نے حکومتی نااہلی کو ملک میں بڑھتی مہنگائی کی بڑی وجہ قرار دے دیا

ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی بیروزگاری بڑھ گئی ہے۔ ہماری مائیں بہنیں مشکلات کا شکار ہیں، پورا ملک ان کی نا اہلیوں کو بھگت رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کی سیاست ختم ہوگئی تھی وہ بلدیاتی نظام پر غلط باتیں کررہے ہیں، اور غلط باتوں کا جب ہم جواب دیتے ہیں پھراس پر بھی پوائنٹ اسکورنگ کی جاتی ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ اردو بولنے والے ہمارے بھائی ہیں، مہاجر کہہ کر لسانیت کو پھیلایا جارہا ہے، ہجرت کرکے آنے والے ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر بلدیات سندھ کا مزید کہنا تھا کہ مشرف دور میں بلدیاتی قوانین کو 2009 تک تبدیل نہیں کرسکتے تھے، یہ صرف اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کے لیے یہ باتیں کررہے ہیں۔ ہم نے تو یوسیز کو پاور دی ہیں، ایم کیو ایم ، جماعت اسلامی سب نے ٹاؤن کی بات کی تھی اور ہم نے ٹاؤنز بنا دیئے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے