لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نااہل حکومت نے اس وقت دنیا بھر میں پاکستان کو ایک بھکاری کے طور پر پیش کیا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی طاقت کو کمزور کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت اپوزیشن نہیں بلکہ نااہل حکومت کے حمایتی پریشان ہیں جبکہ اپوزیشن کو کوئی پریشانی نہیں ہے۔ نئے پاکستان کے فارمولے نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
رہنما ن لیگ احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ دو سال گزر چکے ہیں پتا نہیں کتنی ہماری ماﺅں بہنوں کی عزتوں کو پامال کیا جاچکا ہے مگر وزیر خارجہ صاحب دو سال بعد فرمارہے ہیں کہ میرے ذہن میں کشمیر کا خاکہ بن گیا ہے۔ دو سال بعد ان کے ذہن میں صرف خاکہ بنا ہے۔
Short Link
Copied