نااہل حکومت لوگوں کو خودکشی اور بھیک مانگے پر مجبور کررہی ہے۔ رضا ربانی

رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) رضا ربانی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت عوام کو خودکشی کرنے اور بھیک مانگنے پر مجبور کررہی ہے۔ عوام کے ساتھ ظلم و ناانصافی مزید قابل برداشت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر رضا ربانی نے حکومت کی جانب سے پییٹرول کی قیمت میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پیٹرول قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے۔ جب لوگ معاشی بدحالی کا شکار ہوتے ہیں تو انارکی کے دروازے کھلتے ہیں۔

رضا ربانی کا مزید کہنا ہے کہ حکومت عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے پیچھے نہ چھپے، حکومت نے آئی آیم ایف سے معاہدہ کیا ہے کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ آئی ایم ایف کی وجہ سے ہوا ہے جبکہ اس اضافے سے اشیاء ضروریہ کی قیمت بڑھیں گی اور مہنگائی آسمان کو پہنچ جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے