لاہور (پاک صحافت) پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے نااہلوں سے ملک چل رہا ہے اور نہ ہی صوبہ، لیکن پی ٹی آئی کی نااہلی و نالائقی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پنجاب کے کارکن بلدیاتی الیکشن جیتنے کیلئے تیار اور متحرک ہو جائیں۔ صوبے بھر میں بھرپور کامیاب حاصل کریں گے۔
راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا ہے کہ ملک سے مہنگائی اور بے روزگاری صرف پیپلزپارٹی ختم کر سکتی ہے، ناراض جیالوں کو واپس لاکر متحرک کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت بنانا مشن ہے، جس کے بھرپور جدوجہد جاری ہے اور ان شاءاللہ کامیابی پی پی پی کا مقدر ہوگی۔
Short Link
Copied