اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اہم دورے پر چین روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اہم دورے پر چین روانہ ہوگئے ہیں، وزارت خارجہ کے اعلی حکام بھی اسحاق ڈار کے ہمراہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کے ساتھ ہونے والے سالانہ اسٹریٹیجک ڈائیلاگ میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

چین کے اس دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی سلامتی کی صورتِ حال اور کشمیر، افغانستان اور دہشتگردی جیسے امور پر مشاورت ہوگی۔

ڈائیلاگ میں بحیرۂ جنوبی چین پر بھی مشاورت ہوگی۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار چینی قیادت کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے