شہباز شریف

نائب صدر ن لیگ آزاد کشمیر چوہدری محمد عزیر کا انتقال، شہباز شریف کا اظہارِ افسوس

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِاعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے نائب صدر چوہدری محمد عزیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شہبازشریف نے مرحوم کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی ہے۔ تعزیتی بیان میں اُنہوں نے کہا ہے کہ چوہدری محمد عزیر آزاد جموں و کمشیر کی سیاست میں سرگرم سیاسی شخصیت تھے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ چوہدری عزیر کی وفات سے آزاد کشمیر کی سیاست ایک درخشاں ستارے سے محروم ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے