اسلام آباد (پاک صحافت) نئے اسلامی ماہ جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا، وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلامی ماہ جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا ہے، یکم جمادی الثانی 1445 ہجری کل بروز جمعہ المبارک ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے کی۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھ کر نئے ماہ کا اعلان کیا گیا ہے۔